Prince Mohammad Bin Salman visit Pakistan, Saudi Arabia to sign $15 billion agreements |

Prince Mohammad Bin Salman visit Pakistan, Saudi Arabia to sign $15 billion agreements

 

                                                                          سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان

راولپنڈی میں سیکیورٹی پلان مرتب، شہر میں سو سے زائد چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی ، دو دن تک ہیوی ٹریفک داخل نہیں ہوسکے گی ، کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی-
پاک فوج نے وزیراعظم ہاوس کا کنٹرول سنبھال لیا، سعودی ولی عہد کی آمد کے باعث فوج نے وفاقی دارالحکومت کےریڈ زون میں موجود 8 عمارتوں کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے سلسلے میں استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

‏سعودی ولی عہد  پاکستان  دورےکےموقع پر

MBS KSA EMBASSY نے LongLive Saudi Pak Friendship

جاندار اظہار کیلئے قلم اور کپ جاری کئےجن پر پاک سعودی قومی پرچموں کو یک جان ظاہر کیاگیا ہے اس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ غیر معمولی دورہ ہے جسکے بعد نئے سٹریجک دورکاآغازہوگا۔

فواد چودھری نے ولی عہد کے دورے کو پاکستان کی ترقی کیلئےبہت اچھا قرار دیدیا

دوسری جانب پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 15ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئیگی۔منگل کوپاکستان میں سعودی سفارتخانے نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان وزیراعظم ہائوس میں قیام کریں گے اور اس دوران اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے.

۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 15ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی جس حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اپنا دو روزہ دورہ 17فروری کو مکمل کرکے پاکستان سے ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ولی عہد کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں جواسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے،وزیراعظم ہاؤس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کرلیا گیا ۔

admin0

Geo urdu news,ptv sports live streaming,romantic poetry,ladies clothes,beauty tips for women,geo tv live streaming,icc cricket world cup,icc cricket world cup 2019,ICC World Cup 2019,Islamic life insurance, insurance companies, geo tv, best smartphone review site, latest cricket highlights,Insure

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *