’’ عمران خان اگر جہانگیر ترین کے خلاف گئے تو وہ انکے کپڑے بھی اتروا دے گا۔۔‘‘ جہانگیر ترین کے سینے میں کونسے راز دفن ہیں؟ وزیر اعظم کو ایک اور مشکل کا سامنا |

’’ عمران خان اگر جہانگیر ترین کے خلاف گئے تو وہ انکے کپڑے بھی اتروا دے گا۔۔‘‘ جہانگیر ترین کے سینے میں کونسے راز دفن ہیں؟ وزیر اعظم کو ایک اور مشکل کا سامنا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جہانگیر ترین بیرون ملک روانہ ہوچکے ہیں ، بقول پی ٹی آئی رہنماء وہ علاج کی گرض سے لندن روانہ ہوئے تھے اور علاج کے بعد وہ پاکستان آجائیں گے لیکن پاکستان کے صحافتی اور سیاسی حلقے اس حوالے سے کچھ اور ہی دعوے کرتے آرہے ہیں۔
اب جہانگیر ترین پر گفتگو کرتے لیگی رہنماء خواج آصف کا کہنا ہے کہ وہ بہت سارے راز جانتے ہیں اس لیے اُنہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ پر کوئی بھی مسلمان شک نہیں کرسکتا ، جو جو امریکہ میں ہم نے کہا وہ عمران خان کہنے کی کبھی جرات نہیں کریں گے، اگر ماضی میں دیکھا جائے تو عمران خان 15،20 سالوں سے ہی طالبان کی حمایت کرتے آرہے ہیں، لیکن آج کس طرح خود کو لبرل کہہ رہے ہیں؟ عمران خان جانتے ہیں کہ انکے لیے جہانگیر ترین کیا چیز ہے، جہانگیر ترین کے پاس جو جو راز ہیں وہ کسی کے پاس بھی نہیں اگر جہانگیر ترین کی مخالفت کی گئی تو یہ انکے کپڑے اُتار دے گا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چینی بحران کی رپورٹ پبلک ہونا ایک قانونی تقاضہ تھا اس میں حکومت کو کوئی کمال حاصل نہیں، یہ قانون 2017 میں ن لیگ بنا گئی تھی کہ ہر کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا، عمران خان کو جب بھی سنوں یہی کہتے ہیں کہ انکے پاس ثبوت ہیں، اگر ثبوت ہیں تو پھر پیش کیوں نہیں کرتے ، عمران خان جو کچھ بھی لوگ بتاتے ہیں وہ اس پر عمل کر لیتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جب عمران خان کا سورج غروپ ہوگا تو انکا فون اُٹھانا بھی پسند نہیں کریں گے، لہٰذا عمران خان کو اب بھی چاہیے کہ منتخب لوگوں کو موقع دیں، اب عالم یہ آگیا ہے کہ قرار داد ہم پیش کر رہے ہیں اور اس پر دستخط تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کر رہے ہیں۔
Article Source Hassan Nisar

admin0

Geo urdu news,ptv sports live streaming,romantic poetry,ladies clothes,beauty tips for women,geo tv live streaming,icc cricket world cup,icc cricket world cup 2019,ICC World Cup 2019,Islamic life insurance, insurance companies, geo tv, best smartphone review site, latest cricket highlights,Insure

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *